ایک نیوز:انتخابی بے ضابطگیوں پر کمشنر راولپنڈی کے استعفے پر الیکشن کمیشن کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کردی ،ترجمان الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروانے کا حکم دے دیا، الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے، الیکشن کمیشن کے کسی عہدہ دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔