ایک نیوز:منڈی بہاؤالدین میں کارکی موٹرسائیکل کوٹکرکےنتیجےمیں دوافرادجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرازخمی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا،جاں بحق ہونےوالوں میں بلال اورعدنان شامل ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمی کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پرڈاکٹروں نےزخمی نوجوان کی موت کی بھی تصدیق کردی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکےبعدکارسوارجائےوقوعہ سےفرارہوگیا،پولیس نےموقع واردات پرپہنچ کرکارروائی کاآغازکردیا۔