ایک نیوز: نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق علی امین گنڈا پور نے ایجنڈے میں کہا کہ خیبرپختونخوا تہذیب و روایات کا امین صوبہ ہے جسے وحشت و لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا ہے، صوبے کی اقدار و روایات کے عین مطابق چادرو و چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور امنِ عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے، خواتین کو ان کے شرعی و قانونی حقوق کی فراہمی کیلئے سرکاری وسائل سے مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے، صوبے میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور لاقانونیت کے فروغ میں مکروہ کردار ادا کرنے والوں کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا، شہدا کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے۔
اپنے ایجنڈے میں علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے،