ایک نیوز :پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 711 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، لاہور میں ایک روز کے دوران 166 نئے کیسز سامنے آئے ،پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 379 اموات اور 28 ہزار 187 کیسز سامنے آئے ،لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 62 ہلاکتیں اور 6 ہزار 59 کیسز رپورٹ ہوئے۔