ہمارے الیکشن سے گوگل بھی پریشان ہے ،فارم 47پہلے بن گیا45بعد میں بنا،شاہد خاقان عباسی

ہمارے الیکشن سے گوگل بھی پریشان ہے ،فارم 47پہلے بن گیا45بعد میں بنا،شاہد خاقان عباسی
کیپشن: ہمارے الیکشن سے گوگل بھی پریشان ہے ،فارم 47پہلے بن گیا45بعد میں بنا،شاہد خاقان عباسی

ایک نیوز:مسلم لیگ ن سابق نائب صدر شاہدخاقان عباسی بھی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف بول پڑے ۔انہوں نے کہا کہ  ہمارے الیکشن سے گوگل بھی پریشان ہے ،الیکشن کمیشن کا کمال دیکھیں کہ فارم 47پہلے بن گیا اور فارم 45بعد میں بنا۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چوتھی حکومت بھی آرہی ہے ، امید ہے جلدی حکومت بن جائے گی ، وعدہ کیا گیا ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے گا،دیکھتے ہیں کیا بنتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے انوکھے الیکشن سے گوگل بھی پریشن ہےآسان حل ہے جس کے پاس فارم 45 ہے وہ جیتا ہوا ہے، الیکشن کمیشن کا کمال ہے فارم 47 پہلے بن گیا اور فارم 45 بعد میں بنا، میں نے پہلے ہی مبارکباد دے دی تھی کہ آپ لوگ جیت گئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ میرا خیال ہے رابطہ صرف آزاد امیدواروں سے ہورہا ہے میں نے الیکشن نہ کرانے کا کبھی نہیں کہا، میں یہ کہتا تھا آگے کا راستہ بنائے بغیر الیکشن کروائے تو وہ انتشار پیدا ہوگا ۔

 شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک کے مسائل کا حل نکالا جانا چاہیئے انتشار کی سیاست ختم ہونی چاہیئے میں الیکشن کو ملک کی خرابی کا سبب سمجھتا ہوں ، ملک کے مسائل کے حل کی بات ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ انوکھی بات ہے کوئی بھی اقتدار میں خود کو لانے کے لائق نہیں سمجھتا جو کمپرومائز کرے گا وہ اقتدار میں آئے گا۔ جو بھی ان حالات میں آیا اور جب تک تمام سیاسی جماعتیں تعاون نہیں کریں گی مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا، مولانا صاحب پی ڈی ایم کی صدر ہیں میرے خیال سے  انہوں نے پی ڈی ایم کو چھوڑا نہیں ہے۔