جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

 جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
کیپشن: جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ایک نیوز:فیروز والا میں  جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تیز فتار ٹرک یو ٹرن لینے کے بعد بے قابو ہوکر کار سے ٹکرا گیا تھا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو خانیوال میں شادی میں شرکت کے بعد واپس گوجرانولہ جارہے تھے۔

جاں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی سمیت 2 بیٹے اور 1 بیٹی بھی شامل ہیں جن کہ شناخت ظہیر عباس 35 سال ارم شھزادی 35 سال،عبدالوہاب 10 سال،ایان 8 سال،ایمان فاطمہ 6 سال،اور شہباز 22 سال کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے  جبکہ شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت نسیم ،شمیم اور خدیجہ کے نام سے ہوئی جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر فیروزوالہ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔