ویب ڈیسک:پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید765 بچے نمونیہ کا شکار ہو گئے جبکہ12بچے انتقال کرگئے۔
رواں برس پنجاب سے 27476 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 374 ہوگئی۔ انتقال کرنے والے بچوں میں سے 4 کا تعلق فیصل آباد، 3 بہاولپور جبکہ 2 لا تعلق حافظہ آباد سے ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس پورا کروائیں۔
نمونیا میں مبتلامزید 12بچے دم توڑ گئے
Feb 17, 2024 | 00:40 AM