پرویزخٹک پی ٹی آئی  پارلیمنٹیرینز کی صدارت سےمستعفی

Feb 17, 2024 | 00:35 AM

ویب ڈیسک:تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک پارٹی صدارت سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شکست سے دلبرداشتہ یا کوئی اور وجہ جہانگیرترین کے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کے بعد پرویز خٹک نے بھی خود کی بنائی گئی پارٹی تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ۔محمود خان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے قائمقام صدر ہوں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز خٹک کے سیاست چھوڑنے اور پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کی خبر آئی تھی جس کی پرویزخٹک نے سختی سے تردید کی تھی۔

مزیدخبریں