ویب ڈیسک:ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ آرتھرائٹس میں مبتلا افراد کو فالج کے اضافی خطرات کا سامنا ہوتا ہے ۔ایکوپنکچر طریقہ علاج اس خطرے کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تائیوان میں قائم چائنا میڈیکل یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ مطالعے میں اس طریقہ علاج کے اثرات جنس، عمر، ادویات کے استعمال اور لاحق دیگر کیفیات سے ماورہ پائے گئے، جس سے محققین کے سامنے یہ بات آئی کہ عین ممکن ہے کہ ایکوپنکچر سوزش کا سبب بنے والے پروٹین یعنی سائٹوکائنز (جو قلبی مرض سے تعلق رکھتے ہیں) کی مقدار کم کرتا ہو۔ریومیٹائیڈ آرتھرائٹس میں مبتلا افراد کی موت کی بڑی وجہ قلبی بیماری ہوتی ہے اور عام افراد کے مقابلے میں ان کے فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔