ویب ڈیسک: کمپیوٹر کی بورڈز سمیت اسی طرح کے دیگر ٹیکنالوجی آلات جیسا کہ اے ٹی ایم مشینز پر بیت الخلا سے زیادہ بیکٹیریاز ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے خبردارکردیا۔
ماہرین صحت نے بتایا کہ عام طور پر کی بورڈز سے متعلق یہ تصور نہیں پایا جاتا کہ وہ کسی بیماری کا سبب بھی بن سکتے ہیں لیکن درحقیقت وہ بیکٹیریاز سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ عام طور پر وہ کی بورڈز جنہیں متعدد افراد استعمال کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کی بورڈز پر بعض انتہائی خطرناک بیکٹیریاز بھی موجود ہو سکتے ہیں کیوں کہ دفاتر سمیت عوامی مقامات پر موجود کمپیوٹرز استعمال کرنے والے افراد میں سے ہر کوئی صفائی کا خیال نہیں رکھتا اور کی بورڈز کو استعمال کرنے والے کچھ افراد کو ممکنہ طور پر کچھ بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔
ماہرین نے مثال دی کہ عام طور پر ہسپتالوں میں موجود کمپیوٹرز استعمال کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز دستانوں سمیت دیگر احتیاطی آلات کا استعمال کرتے ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کی بورڈز پر خطرناک بیکٹیریاز ہوسکتے ہیں۔
کی بورڈز پر خطرناک بیکٹیریاز ہونے کا انکشاف سامنے آگیا
Feb 17, 2024 | 00:15 AM