چین کے معروف بینکر باؤ فین لاپتا ہوگئے

Feb 17, 2023 | 23:33 PM

ایک نیوز :چین کے مشہور بینکر باؤ فین لاپتا ہوگئے جس کے بعد فنانس انڈسٹری کے افراد میں بے چینی کی کیفیت ہے۔

 باؤ فین کی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا بینکر سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ ہائی پروفائل بینکر باؤ فین کی گمشدگی چین کی مالیاتی صنعت پر ایک نئے سرے سے پابندی کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہی ہے۔

 بینکر کے اہل خانہ کو بتایا گیا تھا کہ وہ تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق باؤ فین کی کمپنی کے سابق صدر سے حکام گزشتہ ستمبر سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

مزیدخبریں