ورلڈ کپ کی تاریخ پر ندا یاسر کی وضاحت بھی سامنے آگئی 

ورلڈ کپ کی تاریخ پر ندا یاسر کی وضاحت بھی سامنے آگئی 
کیپشن: Nida Yasir's explanation on the date of the World Cup also came out

ایک نیوز :معروف ٹی وی اینکر ندا یاسر نے ورلڈ کی تاریخ کے بارے میں خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ کئی روز سے ندا یاسر کی ایک ویڈیو وائر ہورہی ندا یاسر نے اسٹریمنگ سروس اردو فلکس پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
 شعیب اختر جو اس وقت میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہوتےہیں سوال کرتے ہیں کہ پاکستان 92ء کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ندا یاسر پریشان ہوجاتی ہیں اور مدد کیلئے  اپنے ساتھ شو میں موجود شائستہ لودھی سے مدد لیتی ہیں ۔


جب شائستہ ان کو سوال کا جواب بتادیتی ہیں تو وہ شعیب اختر سے کہتی ہیں کہ اب دوبارہ سوال کریں شعیب اختر سوال تبدیل کردیتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ پاکستان 2009کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کب جیتا ؟ جس ندا یاسر جواب دیتی ہیں 1992یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ۔
اس ویڈیو کے بارے میں شائستہ کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے ، انہوں نے اپنے انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا میں نے کیا کردیا ۔

انہوں نے لکھا کہ لوگ اپنا جنم دن شادی کی سالگرہ اور بہت کچھ بھول جاتے ہیں مجھے پتہ ہے حالات کی وجہ سے ڈپریشن بہت ہے اگر میری کسی غلطی پر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے توہنس لے کھل کے لیکن جن کو اللہ رکھے ان کو کون چکھے جو مجھ واقعی محبت کرتے ہیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔