بجلی ،گیس مہنگی،اپٹما کی ٹیکسٹائل ملز بند کرنےکی دھمکی

Feb 17, 2023 | 22:57 PM

ایک نیوز(سدھیرچودھری)بجلی،گیس مہنگی کرنے پراپیٹمانے ٹیکسٹائل ملز بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

 ایپٹما رہنماؤں کاہنگامی نیوز کانفرنس  میں کہنا تھا کہ  یکم مارچ سے ٹیکسٹائل ملوں کی سبسڈائز  بجلی ختم کی جا رہی ہے۔ گیس 4 گنا مہنگی کی جا رہی ہے۔ بجلی 20 روپے سے بڑھا کر 40 سے 45 روپے فی یونٹ کی جا رہی ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے 200 سے زائد ٹیکسٹائل یونٹ بند ہو سکتے ہیں ۔ سونے کے انڈے دینے والی انڈسٹری بند ہونے سے بے روزگاری پھیلے گی۔ پنجاب کی انڈسٹری 10 ارب ڈالر ایکسپورٹ کرتی ہے۔ پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو دبایا جا رہا ہے۔

اپٹمارہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب کو دیگر صوبوں کی نسبت بجلی و گیس مہنگی دی جا رہی ہے۔بدترین مہنگائی سے  70 سے 80 لاکھ لوگ بے روز گار ہو چکے ہیں ۔ پنجاب کو 9 سینیٹ اور باقی صوبوں کو 4 سینیٹ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس دینے سے مسائل پیدا ہوں گے۔ ہمیں قوم بن کر سوچنا ہو گا، 2 سے 3 سال بعد گیس ویسے ہی ختم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں