راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی،پولیس بے بس

Feb 17, 2023 | 22:36 PM

ایک نیوز :راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی۔ پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام  نظرآئی۔

 پیپلز کالونی،ڈھوک چوہدریاں،شالے ویلی،رینج روڈ،ڈھوک سیداں،مصریال روڈ،ٹینچ بھاٹہ میں پتنگ بازی،متعدد علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری  رہا ۔

راولپنڈی پولیس خونی کھیل کو روکنے میں ناکام ، پتنگ،قاتل ڈور کی خریدوفروخت بھی جاری  رہی ۔

سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان پتنگ،کیمیکل ڈور خرید کر پتنگ بازی کرنے لگے ۔پتنگ بازی کو روکنے میں پولیس میں کہیں دکھائی نہیں دی ۔

15روز قبل پابندی کے باوجود پتنگ بازوں نے 17فروری کو کینٹ میں بسنت منانے کا اعلان کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں