ایک نیوز: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سبطین رضا قریشی بال بال بچ گئے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر سبطین رضا قریشی کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے فائرنگ واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ۔ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیدیا۔
سبطین رضا قریشی نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ کی درخواست دے دی۔
ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر سبطین رضا قریشی کاکہنا تھا کہ فائرنگ کی 15پراطلاع دی مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔