ایف آئی اے کا آپریشن،حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنیوالاگروہ پکڑاگیا

Feb 17, 2023 | 22:13 PM

ایک نیوز :ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد  نےموہن پورہ راولپنڈی میں اہم کارروائی کی۔وسیع پیمانے پر کمرشل حوالہ ہنڈی کرنے والا گروہ دھر لیا گیا۔ 

ملزمان میں سے دو کا تعلق افغانستان جبکہ3 افراد لنڈی کوتل ضلع خیبر ایجنسی سے ہے۔ 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ملزمان کے قبضہ سے دو کروڑ سات لاکھ پچاس ہزار روپے کی حوالہ ہنڈی کی رقم بر آمد۔،بھاری تعداد میں حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ ، لیپ ٹاپ موبائل فونز ، چیک بکس، ڈیپازٹ سلپیں بھی قبضہ میں کی گئیں۔ 

ملزمان چائنہ اور افغانستان حوالہ ہنڈی کیلئے رقم راولپنڈی ، لاہور، فتح پور ، چوک اعظم سکھر سے اکٹھی کرتے ہیں۔سولر ، ہوزری اور الیکٹرونکس کے کاروباری حضرات چائینہ میں اپنی ادائیگیاں اس گروہ کے ذریعے کرواتے ہیں۔

ملزمان کا راولپنڈی شہر میں 33 بینک اکاونٹس کا انکشاف،ریکارڈ میں موجود تمام کاروباری حضرات کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام رقم چائنہ میں چائنیز RMB اور امریکی ڈالرز میں کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں