ایرانی وزیرخارجہ نے ناراض ہوکر دورہ بھارت منسوخ کردیا

Feb 17, 2023 | 21:56 PM

ایک نیوز :ایرانی وزیرخارجہ نے بھارت سے ناراض ہوکر دورہ منسوخ کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق ایران میں ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کی ایک تصویر اشتہاری ویڈیو میں دکھانے پر ایرانی وزیر خارجہ نے ناراض ہوکر بھارت کا دورہ منسوخ کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان جس ایونٹ میں شرکت کرنے بھارت جارہے تھے اس کی پروموشن ویڈیو میں ایران میں ہونے والے احتجاج کی تصویر استعمال کی گئی ہے۔

اس تصویر میں ایرانی خاتون مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر احتجاجاً ایک خاتون اپنے بال کاٹ رہی ہیں۔ یہ پروموشن تصویر عالمی سطح پر وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر ویڈیو میں صرف دو یا تین سیکنڈ تک رہی۔
خیال رہے کہ ایران میں گزشتہ برس ستمبر میں کرد نوجوان لڑکی مھسا امینی کو حجاب درست طریقے سے نہ لینے پر حراست میں لیا گیا تھا اور حراست کے دوران ہی لڑکی کی موت واقع ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں