ارشدشریف قتل ازخودنوٹس ،13فروری کی سماعت کاتحریری حکم جاری

ارشدشریف قتل ازخودنوٹس ،13فروری کی سماعت کاتحریری حکم جاری
کیپشن: Arshad Sharif's murder notice, written order for the hearing of February 13 issued

ایک نیوز :سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کا13 فروری کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔
 سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامے کے متن کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی پاکستان میں تین سوالات کی تحقیقات کرے ۔دیکھا جائے کہ ارشد شریف نے پاکستان کیوں چھوڑا ۔جے آئی ٹی ارشد شریف کے پاس حساس معلومات کے حوالے سے تحقیقات کرے۔پتا لگایا جائے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کیسے پبلک ہوئی اور مقاصد کیا تھے۔

متن کے مطابق حکم میں کہا گیا کہ ارشد شریف کو دبئی چھوڑنے کا حکم کیوں دیا گیا۔کینیا حکومت سے تعاون حاصل کرنے کیلئے مزید دو ہفتوں کی مہلت دی جاتی ہے۔کیس کی مزید سماعت مارچ میں ہوگ۔