ایک نیوز:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دوستوں سبینہ سید اور مائدہ عظمت سمیت گرل گینگ کے ہمراہ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں ۔ بولڈ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق "مجھے پیار ہوا تھا" کی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی 26 ویں سالگرہ کے بعد اپنی دوستوں سمیت تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جس کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر مداح برہم ہوگئے۔
View this post on Instagram
اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے خوبصورت سفر کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ دوستوں کے ساتھ ساحلوں پر گھومنے پھرنے سے لے کر ریستوران میں زبردست ڈنر کرنے اور متعدد کیک کاٹنے تک، اپنی زندگی کا بہترین وقت گزار رہی ہیں اور انکی دوستے بھی اپنے اس وقت کو خا ص بنانے میں لگی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو ہانیہ عامر کا بولڈ انداز کچھ خاص پسند نہیں آیا جبکہ زیادہ تر انہوں نے اپنے سفر میں سیاہ رنگ کا ایک مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔
ہانیہ عامر کی بولڈ تصاویرپرمداحوں کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔
ایک صارف کا لکھنا تھا کہ "اب یہاں زلزلہ آنا رہ گیا ہے ان فنکاروں کی وجہ سے سب کو بھوگتنا پڑے گا"۔جبکہ ایک صارف پاکستانی اداکارہ کے حق میں سامنے آیا اور لکھا کہ کبھی کبھی مجھے پاکستانی اداکارہ پر ترس آتا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے زندگی بھی نہیں گزار سکتیں، یہاں ہر کوئی اسے طعنے دے رہا ہے. ٹھیک ہے!!! اگر آپ اس سے اتنی نفرت کر رہے ہیں تو ٹھیک ہے سکرول نہ کریں۔ اسے نظر نہیں آ رہا ہے . یہ واضح ہے کہ اس نے لباس پہنا ہوا ہے اور اپنی پہلی تصویر میں پارٹی میں ہے . تو کیوں سکرول کرنا ہے اگر آپ اسے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو صرف نیچے سکرول کریں . لیکن نہیں، وہ اسے اس وقت تک دیکھنا چاہتے ہیں جب تک کہ ان کی آنکھوں کی پتیاں گر نہ جائیں اور اس کے بارے میں بکواس بھی کرنا چاہتے ہیں۔