ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی

Feb 17, 2023 | 17:53 PM

ایک نیوز :پاکستان سپرلیگ PSL8 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نےپشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر پر 210 رنز بنائے۔پشاور زلمی 18.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 66 رنز  بنائے۔پشاور کے سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 37 گیندوں میں 53 اور محمد حارث 23 گیندوں میں 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رومن پاول 23، جیمز نیشم 12 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3، عباس آفریدی نے 2 اور کارلوس بریتھویٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 پشاورزلمی کے  کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے ملتان سلطان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ان کا اس موقع پر کہناتھا کہ آج پچ اچھی لگ رہی ہے اور سیکنڈ اننگز میں ڈیو کا فیکٹر بھی ہو گا اس لیے پہلے باولنگ کریں گے ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس بنچ سٹرنتھ اچھی ہے ، کوشش کر  رہے ہیں کہ بہترین ٹیم کو میدان میں اتاریں ۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے باولنگ کرتے ، اب میدان میں بلے بازی کے لیے آ کر پچ کو جانچیں گے اس کے مطابق بلے بازی کریں گے ۔

مزیدخبریں