اینی میٹڈ فلم ”اللہ یار اینڈ دی 100فلاورز آف گاڈ“کی ریلیز کی تاریخ آگئی

Feb 17, 2023 | 17:48 PM

 ایک نیوز :پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”اللہ یار اینڈ دی 100فلاورز آف گاڈ“کی ریلیز کی تاریخ آگئی۔
 تفصیلات کےمطابق  فلم سازوںنے اعلان کیا ہے کہ اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ 02 جون 2023 کو ریلیز کی جا رہی ہے۔یہ ایک ایکشن تھرلر، سائنس فکشن، ایڈونچرزم پر مبنی پاکستانی سٹیریوسکوپک تھری ڈی فلم ہے جسے تھرڈ ورلڈ سٹوڈیو اسلام آباد کی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا ہے۔
 یہ اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اور دی لیجنڈ آف مارخور کا سیکوئل ہے جو ایک بہت مشہور اینی میٹڈ شاہکار ہے جوکہ سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے جو اپنے بہترین دوست ہیرو (چکور) کے ساتھ اپنے والد کو درخت/لکڑی کا شکار کرنے والے روبوٹ کی دوڑ سے بچانے کے لیے ایک نئی دنیا کا سفر کرتا ہے۔
فلم کی مشہور سٹارز وائس اوور کاسٹ میں ہمایوں سعید، علی ظفر، اقرا عزیز، میرا، بشریٰ انصاری، نادیہ جمیل، انعم زیدی، اذلان عزیراور اظفر جعفری شامل ہیں، جب کہ علی ظفر، علی نور، صنم ماروی، بشریٰ انصاری اور گریہن بینڈ نے اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

مزیدخبریں