پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک اور بُری خبر

Feb 17, 2023 | 17:31 PM

ایک نیوز :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نے ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس اور یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہم گاڑیاں چلانے کی پوزیشن میں نہیں, ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت پر فوری طور نظرثانی کر کے قیمت واپس لی جائے ۔
ان کا کہناتھا کہ کسٹم پولیس کی ناجائز چیکنگ نے ہمارے لیے مشکلات پیدا کی گئی ہیںرشوت کا بازار ختم کیا جائےعرصہ دراز سے ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ پر کے ایم سی کی ملی بھگت سے تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے جس کو ختم کیا جائےہاکس بے پر فائر بریگیڈ اسٹیشن کے لیے مختلف پلاٹ پر کے ایم سی کی ملی بھگت سے قبضہ کیا گیا وہ ختم کر کے فائر بریگیڈ اسٹیشن بنایا جائے ۔
انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ مائی کولاچی روڈ کی بندش ختم کی جائے ، ہیوی ٹریفک کے نام پر گاڑیاں روکی جاتی ہیں،اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو 27 تاریخ کو پیر کے روز ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

مزیدخبریں