لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

Feb 17, 2023 | 16:41 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: گومل یونیورسٹی  ڈی آئی خان  میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یونیورسٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیاسی یا غیر سیاسی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ’ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے موجودہ سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر تمام اقسام کے سیاسی اور غیر سیاسی اجتماعات پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔’

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ کہ طالبات کو ان کے متعلقہ شعبہ جات کے باہر احاطے میں ملاقات سے بھی منع کیا گیا ہے۔

گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے اعلامیے کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کے حدود سے باہر گراونڈز میں لڑکیوں اور لڑکوں کے ملنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالبات کو محتاط ہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کلاس رومز تک محدود رہنے کا کہا گیا ہے۔ جب کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ اسٹوڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی ماحول خراب نہ ہو اور سیکیورٹی کے لئے یہ فیصہ کیا گیا، موجودہ حالات کے تناظر میں اس فیصلے سے لڑکیوں کو حفاظت ملے گی، یونیورسٹی گراؤنڈز میں طلبہ پر نظر نہیں رکھی جاسکتی، ان کو دیپارٹمنٹ کے حدود میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں