لیجنڈ جاویدمیاں داد کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

Feb 17, 2023 | 16:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی جاویدمیاںداد کو طبعیت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹنگ لیجنڈری جاوید میانداد کی طبیعت اچانک خراب  ہو گئی تھی جس کے بعد جاوید میانداد کوساؤتھ سٹی  اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ جاوید میانداد کواچانک چکر آنے کی وجہ سے طبیعت بگڑی ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور اسپتال لایا گیا ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کو طبعیت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب کرکٹ لیجنڈ جاوید میاندار موقف بھی سامنے آگیا ۔جاوید میاندار کاکہنا ہے کہ  ہسپتال معمول کے چیک اپ کیلئے آیاتھا۔ میں بایکل خیریت سے ہوں۔تھوڑی دیر تک گھر واپس چلا جاؤں گا ۔تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری خیریت دریافت کی ۔

واضح رہے کہ جاویدمیانداد کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 9 اکتوبر 1976ءکو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ہوا۔ انہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی اور خالد عباد اللہ کے بعد دوسرے پاکستانی تھے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

جاوید میاندادپہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی تھے۔  تیسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچریبنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ جاوید میانداد ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے۔ جاویدمیانداد نے اپنی اس اولین ٹیسٹ سیریز میں 126 کی اوسط سے 504 رنز بنائے جو ایک قومی ریکارڈ تھا۔  وہ دنیا کے واحد کھلاڑی تھے جن کا اوسط کبھی 50 رنز سے کم نہیں رہا،انہوں نے 17 وکٹیں بھی حاصل کیں اور 34 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت بھی کی جن میں سے 14 میچ جیتے، 6ہارے جبکہ 14میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔ جاوید میاں داد نے مجموعی طور پر 233 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے اور 8 سنچریوں اور 50 نصف سنچریوں کی مدد سے381 7رنز اسکورکئے۔

مزیدخبریں