ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف زلزلے سے متاثرہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے زلزلہ متاثرہ علاقے آدیامان پہنچ گئے، متاثرین سے اظہار یکجہتی کی اور حوصلہ بھی بڑھایا۔
واضح رہے کہ آدیامان حالیہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے۔
وزیرِ اعظم کا آدیامان ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزراء نے استقبال کیا، وزیرِ تجارت مہمت موش، وزیرِ مواصلات و انفراسٹرکچر کے وزیرِ عادل اسماعیل اولو ایئر پورٹ پر موجود تھے، آدیامان کے گورنر مہمت چوہادار، علی شاہین ترک پارلیمنٹ میں ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے صدر اور ترک سفارتی حکام نے استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کا آدیامان میں پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات.
— PML(N) (@pmln_org) February 17, 2023
وزیرِ اعظم نے پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی کاروائیوں کو سراہا.
پاکستان فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیج رہا ہے. وزیرِ اعظم. #PMShehbazinTurkiye pic.twitter.com/gYno6Gw3Hg
وزیراعظم شہباز شریف نے آدیامان پہنچنے پر زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے آدیامان پہنچا تھا۔
میاں شہباز شریف نے آدیامان میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کے دوران یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی، وزیراعظم نے متاثرین کو پاکستان کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی بھی کروائی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif empathising with our Turkish brethren on the catastrophic loss of the Türkiye earthquake@CMShehbaz#PMShehbazinTurkiye pic.twitter.com/AscTLzswQs
— PML(N) (@pmln_org) February 17, 2023
Federal Minister for Information @Marriyum_A meeting with victims of the devastating Türkiye earthquake during the ongoing solidarity visit of Prime Minister Shehbaz Sharif to Türkiye. #PMShehbazinTurkiye pic.twitter.com/jM6pmA5Ea4
— PML(N) (@pmln_org) February 17, 2023
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی آپ کے بہن بھائی ہیں، مشکل میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، پوری پاکستانی عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، میری عالمی برادری، او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور تمام انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ ترکیہ کے لوگوں کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سردی سے بچاؤ کے مزید خیمے اور کمبل ترکیہ بھیجتا رہے گا، پاکستان فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیج رہا ہے، پاکستان اس وقت تک 500 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھیج چکا ہے ، پاکستان جس قدر ہو سکے گا، ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیجتا رہے گا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف انقرہ سے آدیامان پہنچ گئے
— PML(N) (@pmln_org) February 17, 2023
آدیامان ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے.
وزیرِ اعظم نے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان کی جانب سے بھیجا جانے والا امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا. #PMShehbazinTurkiye pic.twitter.com/R0WuWBIcAT
وزیراعظم نے آدیامان میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی، پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔
آدیامان میں زلزلہ زدگان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آدیامان میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات
— PML(N) (@pmln_org) February 17, 2023
وزیرِ اعظم کا ترک زلزلہ متاثرین کو پاکستان کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی.
پاکستانی آپکے بہن بھائی ہیں.آپکو اس مشکل میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا. وزیرِ اعظم کی زلزلہ زدگان سے ملاقات. #PMShehbazinTurkiye pic.twitter.com/4YmLlwKMTp