گھی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

Feb 17, 2023 | 15:58 PM

ایک نیوز: گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق گھی کی قیمت میں رواں ہفتے 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد ہوگئی۔ تاہم سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 39.41 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیٹرول 20 روپے 74 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا۔ رواں ہفتے گھی 43 روپے 96 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں کیلے 11 روپے 53 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ رواں ہفتے چکن 31 روپے 11 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ اس دوران ڈیزل 17 روپے 11 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا۔ سگریٹ کی ڈبی 7 روپے 29 پیسے مہنگی ہوگئی۔ چاول 4 روپے 50 پیسے ، سادہ بریڈ 3 روپے 6 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ دال ماش ، دہی ، مٹن ، بیف چینی اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 5 اشیاء سستی اور 12 کی قیمتیں برقرار رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں ایک ہفتے میں گھی 50 روپے کلو مہنگا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں گھی کی قیمت 575 روپے سے بڑھ کر 625 روپے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے بیان کے مطابق اسلام آباد ، راوالپنڈی ، لاہور، کراچی میں گھی کی قیمت 625 روپے ہوگئی۔ سیالکوٹ میں گھی کی قیمت 575 ، ملتان میں 595  اور حیدرآباد میں 535 روپے ہوگئی۔ سکھر میں گھی کی قیمت 580 ، پشاور میں 575  اور کوئٹہ میں 525 روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں