فضائی سفر کرنےوالے مسافروں کیلئےخوشخبری

فضائی سفر کرنےوالے مسافروں کیلئےخوشخبری

ایک نیوز: اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو سیلف چیک ان کیوسکس فراہم کر دی گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے حکومت نے ایک اور آسانی پیدا کردی ہے۔  سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر سیلف چیک ان کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق  اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیوسکس کی سہولت پی آئی اے کے تعاون سے فعال کی گئی ہے،کیوسکس سے مسافروں کا چیک ان وقت کم ہوگا۔اس سہولت سے ایئر لائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی آئے گی اور ایئرپورٹ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دیگرڈومیسٹک ایئر لائنز  بھی بغیر سامان کے مسافروں کو یہ سہولت استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔سیلف چیک ان کیوسکس سے ایئرلائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی میں مدد ملے گی۔