ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئے۔ نیب نے باقاعدہ انکوائری کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ کرپشن اور کِک بیکس کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف نیب نے باقاعدہ انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دیدی ہے۔
نیب حکام کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسیئن ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔
نیب ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہی کو بھی نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔