عمران خان حملہ کیس:عدالت نے 2 ملزمان کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا

Feb 17, 2023 | 14:18 PM

ایک نیوز: عمران خان حملہ کسی میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے لیگی رہنما کے بھائی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان حملہ کیس میں ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دوسرے کی خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  کے مطابق عمران خان حملہ کیس کی گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کر لی جبکہ ملزم وقاص کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ یاد رہے کہ ملزم احسن نذیر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے صدر کے بھائی ہیں۔

مزیدخبریں