ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر مقرر 

Feb 17, 2023 | 13:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سپر سٹار ماہرہ خان پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر مقرر  ہو گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔  ماہرہ خان کے علاوہ حمزہ علی عباسی بھی پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کے ایمبیسڈر ہیں۔حمزہ علی عباسی بھی پشاور زلمی اینتھم میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے مین ترانےکا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی اینتھم دھوم مچانے کو تیار  ہے۔ پشاور زلمی اینتھم میں حمزہ علی عباسی منفرد انداز میں جلوہ گر ہیں،حمزہ علی عباسی پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی ایمبیسیڈر ہوں گے۔ راک اسٹار التمش اینتھم کے فائنل ووکلسٹ ہوں گے ، جنہوں نے گزشتہ انیتھم میں بھی جاندار آواز سے تہلکہ مچایا تھا۔  خیبر پختونخواہ کے معروف پشتو بینڈ خماریاں بھی زلمی اینتھم کا حصہ ہوں گے۔ خماریاں اس سے قبل پشاور زلمی کے لیے خوبصورت ریجنل اینتھم بناچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ امریکن آئیڈل میں شریک ہونیوالے بلال آواز اور مردان سے تعلق رکھنے والے ظہور بھی اینتھم میں شریک ہیں۔زلمی اینتھم کو انٹرنیشنل پروڈیوسر ناٹی بوائے تیار کررہے ہیں ، پشاور زلمی انینتھم آنیوالے دنوں میں ریلیز کیا  جائے گا۔

مزیدخبریں