مریم نواز کی سابق ارکان پنجاب اسمبلی سےملاقاتوں کی اندرونی کہانی

مریم نواز کی سابق ارکان پنجاب اسمبلی سےملاقاتوں کی اندرونی کہانی
کیپشن: مریم نواز کی سابق ارکان پنجاب اسمبلی سےملاقاتوں کی اندرونی کہانی

ایک نیوز: مریم نواز کی سابق ارکان اسمبلی سے اہم ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔تمام اراکین اسمبلی کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

پارٹی  ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے لیگی رہنماؤں کو اپنے حلقہ کی سطح پر بھی سوشل میڈیا کمپین چلانے کی ہدایت کی ہے،تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے حلقوں میں یوسی لیول پھر سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دیں گے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یوسی لیول پر سوشل میڈیا ٹیم کے گروپ بنائے جائیں اور سوشل میڈیا کو خود بھی مانیٹر کیا جائے،موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں سید توصیف شاہ، پرویز رشید، ملک سیف الملوک کھوکھر نے شرکت کی،انوشہ رحمان اور سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی شریک تھے۔ رانا احسن شرافت، میاں عمران جمیل، حنا پرویز بٹ، رانا خالد محمود قادری،رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم، مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

لاہور کے تمام حلقوں کے لئے شماریاتی کوڈ،یونین کونسل،اور پھر صوبائی لیول پہ تنظیم سازی کے لئے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردیں۔تمام عہدیداروں اور ایم پی ایز کو اگلے ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،پارٹی کی ازسرنو تنظیم کو منظم کرنے کو ایک تحریک کا نام دیا گیااور اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کرنے اور پارٹی کو مضبوط  بنانے کے ٹاسک کے لئے کام ،کام اور کام کے نظریے پہ عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔