میانوالی :سگے خالو نے 5 سالہ بچے کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا

Feb 17, 2023 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میانوالی میں سگے خالو نے 5 سالہ بچے کو  اغوا کر کے 3 دن اپنے پاس رکھا اور پھر  نہر میں پھینک دیا ۔

رپورٹ کے مطابق میانوالی میں اغواء کار 5 سالہ بچے سبحان کا سگا خالو نکلا ،ملزم عمر خان نے بچے کو اغواء کر کے تین دن پاس رکھا اور اسکے بعد نہر میں پھینک دیا۔   پولیس ذرائع  کے مطابق بچہ تین دن سے لاپتہ تھا

اور ملزم نے تیسرے دن بچے کو نہر میں ہھینک کر مار دی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو تحویل میں لیا تو ملزم نے سارا راز اگل دیا ۔ملزم سے مزید تفتیش اور نعش کی تلاش جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ  اوکاڑہ تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں سنگدل باپ نے 6سالہ حقیقی معذور بچی کو نہر میں زندہ پھینک کر مار ڈالا تھا۔ملزم باپ نے بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ بھی درج کروا دیا تھا پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم باپ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔  قربان نامی شخص نے اپنی 6سالہ حقیقی معذور بچی عیشا کو زندہ نہر میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی نعش پاکپتن نہر کے قریب سے برآمد کر کی ۔

رحیم یارخان میں مہنگائی سے تنگ آکر باپ بیٹی سمیت نہر میں کود گیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق ایک نامعلوم شخص کلمہ کا ورد کرتا ہوا حکومت کو بددعائیں دے رہا تھا کہ اتنی ہی دیر میں د ڑی سانگی کے قریب موجود نہر میں چھلانگ لگادی تھی۔موقع پر موجود افراد نے فوری ریسکیو 1122 کو فون کیا۔ جس پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر باپ کو تشویشناک حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھاجبکہ  بیٹی کا کچھ پتا نہیں چل سکا تھا۔

مزیدخبریں