ایک نیوز: اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے پشاور سے شارجہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ا6ے این ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور فلائٹ نمبر ER 751 سے شارجہ جانے والے2 ملزمان سے 127 گرام چرس برآمد کی ہے۔ جس میں کرک کے رہائشی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ ملزمان نے منشیات اپنے جوتوں میں چھپائی ہوئی تھی۔
اے این ایف نے راولپنڈی ڈیلی میل آفس میں قطر بھیجے جانیوالے پارسل سے 70 گرام ہیروئین برآمد کی ہے،برآمدشدہ منشیات کو ہارڈ پیپر پیک میں چھپایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اے این ایف نے ملتان ایئرپورٹ روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملتان کے رہائشی ملزم سے 1 کلو 800 گرام چرس اور 104 گرام ہیروئین برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی گارڈن ٹاؤن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی 2 ملزمان سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
اے این ایف نے اسلام آباد ڈی 17 مرکز کے قریب کار سے 108 کلو چرس ،78 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن برآمد کی ہے جس میں ملوث مظفر آباد کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ایک اور کارروائی میں اسلام آباد نجی کوریئر آفس پارسل سے 102 گرام آئس اور 74 گرام ہیروئین برآمد کی ہے۔
ملتان ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 788 سے بحرین جانے والے ملزم کے پیٹ سے 118 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں۔ اسمگلنگ میں ملوث نارووال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ اے این ایف نے فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 9563 جدہ جانے والےملزم کے پیٹ سے 120 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں ملوث ساہیوال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔