ایک نیوز: ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو بروس ویلیس کے فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال افیسیا میں مبتلا ہونے کے بعد بروس ویلیس کی حالت میں بہتری آ رہی تھی لیکن اب ان کو ڈیمنشیا ہو گیا ہے۔’ڈائی ہارڈ‘ سیریز کی فلموں کے لیےمشہور اداکار بروس ویلیس نے ایک سال قبل ہی فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ لی تھی کیونکہ یہ افیسیا میں مبتلا ہوگئے تھے جس میں مریض کو بولنے اور سمجھنے کی دشواری ہو جاتی ہے۔ اداکار کے اہلخانہ کی جانب ست کہا گیا ہے کہ ’بدقسمتی سے بروس کو جس بیماری کا سامنا ہے اس میں ان کے ساتھ بات چیت کافی مشکل ہے اور یہ مرض کی علامات میں سے ایک ہے جو تکلیف دہ ہے۔‘فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا جس کو ایف ٹی ڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس میں مریض کا دماغ درست طور پر چیزوں کو سمجھ نہیں پاتا۔یہ مرض دماغی خلیوں میں خرابی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-02-17/news-1676614344-3189.jpeg
بروس ویلیس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اس مرض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز اٹھائیں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ اس میں مبتلا لوگوں کی کس طرح سے مدد کی جا سکتی ہے۔
بروس ویلیس کی سب سے بڑی بیٹی رَمر ویلیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کی بیماری کے حوالے سے پوسٹ کی تو شوبز کی نمایاں شخصیات نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اداکار کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ بروس ویلیس 80 کی دہائی میں ایک مزاحیہ ٹی وی سیریز ’مون لائٹننگ‘ سے شوبز میں آئے تھے۔اس کے بعد اداکار فلموں میں قدم رکھنے کے بعد تقریباً 40 سال تک فلموں سے جڑے رہے اور اس دوران انہوں نے سے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔’پلپ فکشن‘ اور ’دی سکستھ سینس‘ میں ان کے کام کو بہت سراہا گیا اور گولڈن گلوب ایوارڈ کے علاوہ دو ایمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔تاہم مذکورہ فلموں میں کرداروں کے لیے انعامات حاصل کرنے کے باوجود بروس ویلیس نے اصل شہرت حاصل کی وہ ’ڈائی ہارڈ‘ سیریز کی فلمیں تھیں اور وہ 1988 اور 2013 کے درمیان ریلیز ہوئیں۔ایک سخت اور جنگجو قسم کے امریکی پولیس اہلکار کے کردار میں ان کو بہت پسند کیا گیا تھا۔