انٹربینک میں ڈالر 1.57 روپے سستا

Feb 17, 2023 | 16:44 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستانی روپیہ کئی روز کی پسپائی کے بعد پھر اڑان بھرنے لگا ہے، جس سے ڈالر ایک بار پھر اپنی قدر کھونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 57پیسےسستا ہونے کے بعد ڈالر 262 روپے 81پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 142 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں