حجرہ شاہ مقیم: تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

حجرہ شاہ مقیم: تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

ایک نیوز: حجرہ شاہ مقیم  قصور روڈ پر اڈہ صالحوال کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی تھی ، جس کے باعث طالب علم بہن بھائی سمیت4افراد جاں بحق ہو گئے

 رپورٹ کے مطابق حجرہ شاہ مقیم قصور دیپالپور روڈ پرتیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔ مقیم ٹریفک حادثہ میں دوافراد موقع پر اور دو ہسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوئےجبکہ  ایک خاتون زخمی ہے۔ریسکیو رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا  ہے۔ متوفیان میں عیسرہ بی بی اسکا بھائی فراز ڈرائیوراحمد علی اورموٹر سائیکل سوارعمران شامل ہیں۔ موٹر سائیکل سوار عمران اپنی والدہ کو منڈی احمد آباد سےلیکر پاسپورٹ بنوانے جارہا تھا۔ مقیم طالب علم بہن بھائیوں فراز اور عیسرہ کو کار ڈرائیوراحمد علی کالج چھوڑنے جارہا تھا ۔زیادہ اموات کار کےموٹر سائیکل سے ٹکرا کرالٹنےکے باعث ہوئیں۔

واضح رہے کہخانپور میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ کر 5 طالب علم جاں بحق ہو گئے تھے۔ تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے آںے والے حادثہ میں ایک شخص  شدید زخمی  ہوا تھا ۔حادثہ کے ایل پی روڈ پر سردار گڑھ کے نزدیک پیش آیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے طلباء کی عمریں 5 سے 8 سال تک ہیں۔ جاں بحق ہونے والے طلباء سردار گڑھ ہائی سکول میں زیر تعلیم تھے۔طلباء موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھٹی کے وقت گھر جا رہے تھے کہ حادثہ ہو گیا ۔

چوک سرور شہید میں ملتان میانوالی روڈ پر اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب ٹرالر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تھا جس میں دونوں افراد موقع پر جانبحق ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے  ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ روڈ پر ڈورشن کے باعث پیش آیا تھا۔ ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت کے باعث کئی لوگ اپنی زندگیاں گواہ چکے ہیں۔