پاک بحریہ کے 2 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے 2 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ایک نیوز: پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل خیبر زمان اور ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر شامل ہیں۔ ترقی پانے والے دونوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پاک بحریہ کے 2 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کی گئی تھی۔ ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل عامر محمود اور ریئر ایڈمرل امتیاز علی شامل تھے۔ ریئر ایڈمرل عامر محمود نے 1992ء اور ریئر ایڈمرل امتیاز علی نے 1993ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔دونوں افسران نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ یہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی اہم ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔