امریکی قونصلر برائے محکمہ خارجہ کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

امریکی قونصلر برائے محکمہ خارجہ کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات
کیپشن: Meeting of the US Consul of the Department of State with the Pakistani Foreign Secretary(file photo)

ایک نیوز: اہم امریکی شخصیت نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے جمعرات 16 فروری کو اسلام آباد میں امریکا کے قونصلر برائے محکمہ خارجہ ڈیرک شولے سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ آمد پر سیکرٹری خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کو خوش آمدید کہا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے کہا کہ تواتر کے ساتھ دو طرفہ دورے پاک امریکا تعلقات کی مثبت سمت کے عکاس ہیں۔

سیکریٹری خارجہ نے دوسرے مڈ لیول و دفاعی لیول کے مذاکرت اور واشنگٹن میں ہونے والے کونسل اجلاس پر اطمیان کا اظہار کیا۔

مریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے پر پُر عزم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے ساتھ یک جہتی اور سپورٹ کا اظہار کرتا ہے۔