بھکر: گھر میں گیس لیکج سےدھماکا ، باپ سمیت 2 بچے جاں بحق

بھکر: گھر میں گیس لیکج سےدھماکا ، باپ سمیت 2 بچے جاں بحق

ایک نیوز: بھکر میں گیس دھماکے میں مکان کی چھت نیچے آگئی جس سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا۔ گیس لیکج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی جس کے بعد ہی ماچس جلاتے ہی دھماکا ہوا اور ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت گر نے سے  ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا اور میاں  بیوی سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان   گھر میں سوئی گیس لیکج کیوجہ سے ہونیوالے دھماکے کی جگہ پہنچ گئے اور حادثہ میں جانبحق ہونیوالے افراد کی موت  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا کہنا ہے کہ 
اسسٹنٹ کمشنر بھکر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجوہات کا تعین کرکے فوری رپورٹ پیش کرے،دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ افراد کیساتھ ہیں۔دھماکے کے نتیجہ میں 40سالہ باپ اور اسکا 2سالہ بیٹا موقع پر جانبحق جبکہ اسکی بیوی اور 2 بچیوں کی حالت نازک ہے جنہیں ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا ہے

واضح رہے کہ  خروٹ آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان تھی۔ کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع تھا،کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔افسوسناک واقعہ میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئی تھی، بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

16 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسلم اتحاد کالونی میں ایک مکان میں گیس دھماکہ ہوا تھا۔ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل تھے۔دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی تھی۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب خاندان کے ایک فرد نے وہ ہیٹر جلانے کی کوشش کی جس کا پائپ ایسے سلینڈر میں لگا ہوا تھا جس میں سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں خاندان کا کوئی فرد زندہ نہیں بچا۔سول  ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق متاثرہ خاندان کے رشتے داروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔