جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ ادا، سپردخاک کردیا گیا

Feb 17, 2023 | 15:15 PM

ایک نیوز: جسٹس (ر) ملک قیوم رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر ادا کردی گئی۔انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک قیوم  کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔ رات کو نیند میں ہی ملک قیوم کی حرکت قلب بند ہو گئی۔ انہیں  صبح ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ پہلے ہی فوت ہو چکے تھے ۔

اہلخانہ کے مطابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ فیروزپور روڈ پر لاہور میں ادا کی جائے گی۔جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس:

وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ جسٹس ملک محمد قیوم کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جسٹس(ر) ملک قیوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وہ قانون کے شعبے میں اپنا ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔ آمین

مزیدخبریں