استعفوں کامعاملہ،پی ٹی آئی کی سپیکر کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد

استعفوں کامعاملہ،پی ٹی آئی کی سپیکر کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد
کیپشن: استعفوں کامعاملہ، پی ٹی آئی کے 42 ارکان نے سپیکر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا

ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ نے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے سپیکر کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سے 7 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔

فوادچودھری ، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور پرویز خٹک سمیت دیگر کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا، الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا، درخواست کے ساتھ سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کر دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر کی جانب سے 70 ممبران کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

عدالت نے سپیکر کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔