بل کی عدم ادائیگی،کوٹ لکھپت جیل کی بجلی کاٹ دی گئی

Feb 17, 2023 | 09:27 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لیسکو حکام نے بل کی عدم ادائیگی پر کوٹ لکھپت جیل کی بجلی کاٹ دی۔

لیسکو حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوٹ لکھپت لیسکو کی 5 کروڑ 70 لاکھ کی نادہندہ ہے جس کی وجہ سے جیل کے 6 کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔

لیسکو حکام نے کہا کہ جیل حکام کو متعدد بار نوٹس دیے لیکن بل ادا نہیں کیا گیا، اب بل کی ادائیگی تک جیل کی بجلی بحال نہیں کریں گے تاہم کچھ حصوں میں بجلی کی بحالی سے نظام چل  رہا ہے۔

مزیدخبریں