ساری پارٹی کو کہتا ہےجیلیں بھردو، خود ’چوہا‘ گھر چھپ گیا:خواجہ آصف

ساری پارٹی کو کہتا ہےجیلیں بھردو، خود ’چوہا‘ گھر چھپ گیا:خواجہ آصف
کیپشن: ساری پارٹی کو کہتا ہےجیلیں بھردو، خود ’چوہا‘ گھر چھپ گیا:خواجہ آصف

ایک نیوز: وزیر دفاع اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو،خود چوہا گھر چھپ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع اورسینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورکروں کو آوازیں دے رہا ہے زمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ، عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس کےساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر روتے ہیں، یہ نوازشریف ہی تھا جو بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آگیا۔