پنجاب اور سندھ میں دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز بند

پنجاب اور سندھ میں دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز بند
کیپشن: پنجاب اور سندھ میں دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز بند

ایک نیوز: پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو بند کر دیا گیا۔

موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکرنیازبیگ سے کوٹ مومن تک جبکہ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروےایم 3 فیض پورسے ننکانہ صاحب تک بند کردی گئی ہے۔

سکھر، ملتان موٹروے ایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیر تک اورلاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

موٹرویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کردی۔