بل گیٹس کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم موضوعات پر بات چیت

Feb 17, 2022 | 13:21 PM

admin
اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی وزیراعظم عمران خان نسے ملاقات ہوگئی، جس میں پولیو کے خاتمے اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ چک شہزاد میں قائم کورونا اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ بانی مائیکرو سافٹ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔
بِل گیٹس کو کورونا اور پولیو کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔ بانی مائیکروسافٹ بِل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔
مزیدخبریں