ایک نیوز:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
دوسری جانب سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔