برطانیہ: سارہ شریف قتل کیس میں والد اور سوتیلی والدہ کو عمر قید

Dec 17, 2024 | 18:06 PM

ویب ڈیسک:برطانیہ میں معصوم بچی سارہ شریف قتل کیس میں والد عرفان شریف اور سوتیلی والدہ بینش بتول کو عمر قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سارہ شریف قتل کیس میں اولڈ بیلی کراؤن کورٹ نے والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیئے  جانے کے بعد آج عمر قید کی سزا سنا دی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ والد اور والدہ عمر قید کی کم سے کم مدت کاٹنے کے بعد بھی مرتے دم تک لائسنس پر زیر نگرانی رہیں گے اور خلاف ورزی پر دوبارہ جیل جانا ہوگا۔ 

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں، اس کا فیصلہ پیرول کرے گا۔

یاد رہے کہ سارہ شریف کی لاش اس کے بیڈ روم سے 10 اگست کو ملی تھی جب کہ اس کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا پاکستان فرار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں