ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر :کرنٹ اکاؤنٹ 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ

Dec 17, 2024 | 17:39 PM

ایک نیوز:ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، نومبر2024 میں مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاونٹ 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی برآمدات میں 4 فیصد کا اضافہ ہونے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہوا، رواں مالی سال 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافے نے بھی اہم کردار ادا کیا ، نومبر 23 کے مقابلے نومبر 24 میں درآمدی بل میں 7 فیصد کمی ہوئی۔

جولائی 2013 کے بعد موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ میں بڑا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ فروری 2015 میں 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔  

مزیدخبریں