ایک نیوز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ مندی ، بازار میں منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان رہا ، ہنڈرڈانڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 469 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 134 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 296 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، بازار میں 1 ارب 25 کروڑ 29 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 62 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 117،039 جبکہ کم ترین سطح 113،688 پوائنٹس رہی ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 10پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 278روپے 17پیسے سے بڑھ کر 278روپے 27پیسے پر بند ہوا ۔