ایبک پولو کپ کے 48ویں ایڈیشن کا کل سے آغاز ہو گا

ایبک پولو کپ کے 48ویں ایڈیشن کا کل سے آغاز ہو گا
کیپشن: The 48th edition of the EBC Polo Cup will begin tomorrow

 ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان کے تاریخی ایبک پولو کپ کے 48ویں ایڈیشن کا کل سے آغاز ہو گا۔
 ٹورنامنٹ کی دس ٹیموں میں ملکی سمیت غیر ملکی کھلاڑی شرکت ہونگے،لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے شریک ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ کا اعلان کیا۔
 ملک اعظم حیات نون نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے 48 ویں ایڈیشن میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
 ٹورنامنٹ میں روز دو میچ کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اتوار کو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ہوگا، آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں برطانیہ، ایران، ارجنٹائن اور پاکستانی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔